مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا کہ انتخابات (کانگریس کے وسط مدتی انتخابات) کے نتائج کے بعد حصص کی منڈی میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی۔
امریکی صدر نے اپنی خودستائی کی عادت دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر وہ خود انتخابات میں امیدوار ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، بالکل ماضی کی طرح، اور حصص کی منڈیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آتی۔
واضح رہے یہ ایسے وقت میں ہے جب امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کی انتہائی ناقص کارکردگی، ایران کے خلاف ان کی مہنگی جارحیت اور اس کے نتیجے میں، بالخصوص توانائی کے شعبے میں، قیمتوں میں شدید اضافے کے باعث پیدا ہونے والے اثرات کے بعد، وہ بارہا ملک کے مسائل اور کمزوریوں کا ذمہ دار ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹھہراتے رہے ہیں اور خود کو اور اپنی کابینہ کو ذمہ داری سے بری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ